حسن وشباب کے قیام میں معدہ کی اہمیت

(Role of Stomach in Health and Beauty)

برِصغیر پاک و ہند کے مشہورِ عالم حکیم دیوان کا ہن چند حسن و شباب کے متعلق فرماتے ہیں۔
’’انسان کا حسن و جمال اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب وہ امراض معدہ کا شکار نہ ہو۔ امراض سرد خشک میں انسان قبض، ضعف جگر، ضعف معدہ، خون کی کمی اور اعضائے رئیسہ کی کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے جس سے اس کا چہرہ بے رونق، سر کے بال روکھے اوربدن کمزور ہونے لگتا ہے۔اگر ان امراض کا مناسب اوربروقت تدارک نہ کیا جائے تو انسان بہت جلد اپنی صحت گنوا دیتا ہے‘‘۔

دیوان کا ہن چند ان امراض کے تدارک کے لئے موسمی پھلوں اور سبزیات کے استعمال پر زوردیتے ہیں۔ان کے استعمال سے معدہ جگرکی اصلاح ہو جاتی ہے اوربدن میں روغنیات اورہارمونز کا تناسب قائم رہتا ہے جس سے حسن و صحت قائم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔