حسن و شاب کے لئے نباتات کی اہمیت

(Role of Vegetations in Health and Beauty)


حسن و شاب کی منزل کو حاصل کرنے کے لئے ہمیشہ علاج بالغذاء کی مدد لیا کریں جس میں پھلوں اورسبزیوں کا استعمال سرِفہرست ہے۔ادویات کا استعمال اکثر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔آروید کے معروف شاستری شیرمانی کوکاکاشمیری کا فرمان ہے کہ غیرمصفی نمکیات اوردھاتوں کے کشتہ جا ت نیز غیرمدبر معجون و ادویات قابل ومستند حکماء کے بغیر استعمال کرنے سے انسان حسن وشباب قائم رکھنے کے بجائے مختلف امراض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ہردورکے تمام حکماء اس بات پر متفق رہے ہیں کہ انسان کے حسن وشباب کو قائم رکھنے کے لئے ادویات کی بجائے پھل، سبزیاں، میوہ جات، عرقیات وروغنیات اور مشروبات کا استعمال ہی کرنا چاہیے۔