حسن و صحت اور تندرستی قائم رکھنے سے
متعلق حضرت علی کرم اللہ وجہ کا فرمان
Secrets of Beauty and Health
How Beauty and Health can be Ensured
ابواللیث اپنی بستان میں رقم طراز ہیں کہ مولائے
کائنات حضرت علی کرم اللہ وجہ نے فرمایا ہے!
’’ جو اپنا حسن و صحت اور تندرستی قائم رکھنا
چاہتا ہے اس کو چاہیے صبح اور رات کو کھانا کھایا کرے۔ قرض اور شہوانی خواہشات سے اپنے
آپ کو مغلوب نہ کرے۔ کیونکہ قرض اور خواہشات نفس کی پیروی انسان کو جلد مفلوک الحال
اور بوڑھا کردیتی ہے۔‘‘
قابلِ رشک حسن و جمال سے متعلق حکیم
جالینوس کا فرمان
حکیم جالینوس نے اپنے ہم شاگردوں کو ہدایت کی
کہ اگر تم قابلِ رشک حسن و جمال کے متمنی ہو تو تین چیزوں سے بچو اور چار چیزوں کو
اختیارکرو۔ تم کو کسی معالج کے پاس جانے کی ضرورت نہ پیش آئے گی۔
ان سے دوررہو۔
·
بدبودار گندی چیزیں
·
دھواں
·
گردوغبار
ان کو استعمال کرو۔
·
چکنائی
·
حمام
·
خوشبو
·
شیرینی
حکیم جالینوس نے انسانی حسن وجمال اور صحت کو براقرار رکھنے
کے لئے چنداورہدایات بھی دیں جو کہ بیش قیمتی اثاثہ سے کم نہیں۔آپ نے فرمایا!
·
زکام کی صورت چت نہ
سوؤ۔
·
شکم سیری کی حالت میں
کھانا نہ کھاؤ
·
موسم سرما میں روزانہ
ایک پیالہ گرم پانی پی لو، کئی بیماریوں سے بچ جاؤ گے۔
·
موسم گرما میں زیادہ
گوشت کا استعمال نہ کرو۔


0 Comments